سرینگر میں تلاشی آپریشن کے دوران جنگجو معاون گرفتار

   

سری نگر:جنوبی ضلع اننت ناگ کے وبزن گاوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے جنگجو معاون کو اسلحہ سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع کے مطابق وبزن گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون جس کی شناخت لیاقت احمد گانی ولد لطیف احمد گانی کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی۔