سرینگر میںپر اسرار دھماکہکوئی جانی نقصان نہیں

   

سری نگر : سری نگر کے بلوارڈ روڈ پر اتوار کی سہ پہر ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلوارڈ روڈ پر ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ کار میں کرال سنگری سری نگر سے تعلق رکھنے والے معمر میاں بیوی موجود تھے دونوں صحیح سلامت ہیں۔ابتدائی طور ایسا لگتا ہے کہ کسی سامان کی خرابی کے باعث یہ دھماکہ ہوا ہے ۔پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر موجود ہے ۔