نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی شراب پالیسی معاملہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ اس معاملہ کی جانچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ سسودیا نے ای ڈی معاملے میں منگل کے روز درخواست ضمانت دائر کی تھی۔سسودیا کے وکیل نے کہا کہ انہیں ابھی تک ای ڈی کے جواب کی کاپی نہیں ملی ہے اور انہیں اپنا جواب داخل کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی۔ ای ڈی معاملے میں منیش سسودیا کی حراست 5 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔عدالت نے جمعہ کو اس معاملے میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر اپنا حکم محفوظ رکھا تھا، جس کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی رہی ہے۔ حکم نامہ کے اعلان کی تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی۔