ممبئی : بالی ووڈ سشانت سنگھ کے قتل معاملے میں این سی بی کی ٹیم نے سشانت کے دوست سدھارتھ پٹھانی کو گرفتار کیا ہے۔ خبر ہے سدھارتھ پٹھانی کو این سی بی کنٹرول بیورو کی ٹیم حیدرآباد سے گرفتار کرکے ممبئی لائی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سدھارتھ پٹھانی گزشتہ ہفتے ہی منگنی کی ہے۔ سدھارتھ پٹھانی کی منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں۔ سشانت کی موت کے بعد ان کی زندگی سے جڑے کئی لوگوں کا نام میڈیا میں آیا تھا۔ ان لوگوں میں ایک نام ان کے دوست سدھارتھ پٹھانی کا بھی تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ سشانت کی لاش کو پہلی بار دسھارتھ پٹھانی ہی گھر کے اندر پنکھے سے لٹکے ہوے دیھا تھا جس کے بعد انہوں نے پولیس اور اسپتال کو فون کیا تھا۔