سشما سوراج کو وزیراعظم کا خراج

   

نئی دہلی14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کے یوم ِ پیدایش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی ساتھی اور بہترین وزیر تھیں ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ سشما جی کو یاد کرتے ہوئے ، وہ عوامی خدمات کے لئے وقار، شائستگی اور مصمم عزم کے ساتھ ہمیشہ مصروف رہیں ۔ وہ پختگی سے ہندوستانی اقدار اور قومی اخلاق سے جڑی ہوئی تھیں، ہمارے ملک کے لئے ان کے خواب بڑے تھے ۔ وہ ایک غیر معمولی ساتھی اور ایک بہترین وزیر تھیں ’’ ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں محترمہ سوراج کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔