٭ ہاپور : آنجہانی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی استھیاں دریائے گنگا میں اُترپردیش کے ہاپور میں اُن کی بیٹی بانسری سوراج اور شوہر سوراج کوشل نے جمعرات کے دن بہادیں ۔ استھیوں کو بھگونے سے پہلے بانسری اور سوراج کوشل نے پوجا کی ۔ آنجہانی سشما سوراج کو پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ دہلی میں چہارشنبہ کے دن نذر آتش کیاگیاتھا ۔