ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے سرکاری ٹی وی کو دیے گیے حالیہ انٹرویو کے ملک کی اسٹاک مارکیٹ پربھی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ TASIکا مرکزی انڈیکس گذشتہ روز تجارت کے اختتام پر 2.57 یا 264 پوائنٹس تک پہنچا۔سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں یہ معمولی چڑھائو مملکت کی معاشی ترقی سے متعلق گفتگو اور معاشی کارکردگی کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گفتگو کے مثبت اثرات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ سے وابستہ کمپنیوں کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کوآرمکو میں 1 فی صد حصص کی پیش کش ہے۔ٹاسی میں ٹریڈنگ کے اختتام پر کاروبار 10531.2 پوئنٹس تک جا پہنچا۔ 2014 کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے اور چند گھنٹوں کے دوران سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 19 کروڑ کا کاروبار کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 457.39 ملین شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی۔آرامکو کے حصص میں 13.13فیصد اضافہ ہوا۔آرامکو کے پوائنٹس 35.8 ریکارڈ کیے گئے۔ سعودی ولی عہد نے آرامکو کے ایک فی صد حصص غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔