کراچی، 31 اکتونر (یو این آئی) جدہ سے لاہور آنے والا سعودی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سعودی ایئر لائن کے طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ سعودی ائیر لائن کا طیارہ جدہ سے لاہور آرہا تھا ، جس میں 400 مسافر سوار تھے ۔ ذرائع نے بتایا طیارہ 29 اکتوبر کی رات تقریباً ساڑھے تین بجے روانہ ہوا تھا، جس کے کچھ دیر بعد انجن میں آگ لگ گئی، امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر فرید احمد پراچہ بھی جہاز میں سوار تھے۔