واشنگٹن، 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) غیر معمولی قتلوں کے معاملوں کے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ایگنیس کیلمارڈ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے حکام نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور ترکی کی جانب سے اس سلسلے میں کی جا نے والی تحقیقات کو کمزور کرنے کا کام کیا۔میڈم کیلمارڈ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر یہ معلومات فراہم کی۔اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ایگنیس کیلمارڈ نے کہا، ‘‘ترکی میں میرے مشن کے دوران جمع کئے گئے ثبوتوں میں بادی النظر یہ سامنے آیا ہے کہ مسٹر خشوگی کا مکمل منصوبہ بند طریقے سے بے رحمانہ قتل کیا گیا تھا۔اس قتل کا منصوبہ سعودی عرب کے حکام نے بنایا تھا۔مسٹر کیلمارڈ نے سعودی عرب پر ترکی کی جانب سے کی جا نے والی تحقیقات کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر اس پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔