ریاض : سعودی عرب کے شہر الھفوف میں مقامی خاتون نورہ الحمود کو اپنے ’فیملی ریستوران‘ سے ماہانہ 40 ہزار ریال آمدنی ہو رہی ہے۔الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورہ الحمود نے کہا کہ ’سعودی خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنارہی ہیں۔ کاروباری منصوبے شروع کرنا اور انہیں کامیاب بنانا سعودی خواتین کی شناخت بنتی جا رہی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’فیملی ریستوران کھولنے سے قبل انہوں نے چار برس سے زیادہ عرصے تک پرائیویٹ سیکٹر میں ریستوران کا تجربہ حاصل کیا ہے۔‘’جب یہ احساس ہوا کہ ریستوران اپنے طور پر چلاسکتی ہیں تب اپنے اہل خانہ سے مدد طلب کی۔ شوہر اور بچوں نے بھرپور تعاون دیا۔