ریاض : انتہائی قدامت پسند بادشاہت سعودی عرب میں حقوق نسواں کیلئے سرگرم خاتون کارکنوں میں شامل لجین الھذلول کے اہل خانہ کے مطابق ریاض میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔ الھذلول کی بہن لینا نے ٹویٹر پر بتایا کہ یہ مقدمہ فوجداری عدالت کے سپرد کیا گیا ہے۔ الھذلول کو دیگر کارکنوں کے ساتھ مئی 2018 ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 31 سالہ نوجوان جہدکار پر الزام ہے کہ اس نے بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی تھی۔