سعودی خواتین نے اب تک کیا کامیابیاں حاصل کیں

,

   

Ferty9 Clinic

عالمی یوم خواتین
سعودی خواتین نے اب تک کیا کامیابیاں حاصل کیں
ریاض : عالمی یوم خواتین ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جبکہ سعودی عرب کے متعارف کرائے گئے ویژن 2030 کے تحت سعودی خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نئی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔اصلاحات کے نتیجے میں خواتین کی بہتری سے متعلق بیانیہ برابری اور شمولیت سے آگے بڑھ کر نمایاں کارکردگی اور اعلی کامیابیوں تک پہنچ چکا ہے۔ ویژن 2030 کے تحت خواتین کی کامیابیوں نے سعودی عرب میں نوجوان خواتین کے لیے مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھونے کا راستہ متعین کر دیا ہیویڑن 2030 کے تحت وسیع تر سماجی اصلاحات کی وجہ سے اب سعودی خواتین کے لیے محض برابری یا یکساں مواقع ہدف نہیں بلکہ وہ اپنے ہم عصروں سے تمام شعبہ ہائے زندگی میں نظریے، کامیابیوں اور جدت کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیںسعودی عرب میں بھی دیگر ملکوں کی طرح خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے اپنے مختلف اداروں اور محکموں مثلا امن عامہ، پاسپورٹ، جیل خانہ جات، انسداد منشیات اور طبی خدمات کے اداروں میں مختلف عہدوں پر فائز سعودی خواتین کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے 2020 کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار میں کہا ہے کہ سعودی وڑن 2030 کے تحت خواتین کو لیبر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے مواقع مہیا کیے گئے جہاں ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔