ریاض: سعودی عرب کے علاقے القصیم میں ایک شہری نے اپنے فارم ہاؤس کو چھپکلی کی پرورش اورنگہداشت کے فارم میں تبدیل کردیا۔سعودی عرب میں کسی شہری کا جنگلی حیات کی پرورش کا یہ اقدام انوکھا نہیں۔ جب سے حکومت نے ویژن 2030 میں جنگی حیات کے تحفظ کو اپنے ترجیحی پروگرامات میں شامل کیا ہے تب سے سعودی عرب میں نجی سطح پر بھی جنگلی حیات کی پرورش کا رحجان اور دلچسپی بڑھی ہے۔ چھپکلی کے فارم کے مالک شہری نواف الرحیمی نے میڈیا کو قصیم کے علاقہ میں اپنے فارم کو چھپکلیوں کے نجی ذخیرے میں تبدیل کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی چھپکلی پسند ہے۔ خاص طور پر جب میں چھپکلیوں کا شکار کرتا تھا۔ اب ان کا شکار ممنوع ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حشرات الارض اوررینگنے والے جانوروں میں چھپکلی کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔