سعودی شہری کے قبضہ سے ایک شکاری چیتا، عربی بھیڑیا برآمد

   

ریاض : سعودی عرب میں جمعرات کے روز نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے ایک شہری کے قبضہ سے ایک شکاری چیتا، ایک عربی بھیڑیا پکڑے جانے اور ان پر قابو پانے کا اعلان کیا ہے۔ شہری کے قبضہ سے ایک کلہاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔وائلڈ لائف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’’نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ‘‘ کی ایک ٹیم نے ایک شکاری چیتا، ایک عربی بھیڑیے اور کلہاڑی کو شہری کے قبضہ سے برآمد کرلیا ہے۔مرکز نے بتایا کہ جانوروں کو ضروری طبی دیکھ بھال دی گئی اور اور انہیں مرکز کے شیلٹر یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔