سعودی شہریوں کو ویزا کے بغیر شینگن خطہ کے سفرکی اجازت پرغور

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یورپی حکام کے ساتھ شینگن ممالک (27 یوروپی ممالک کا گروپ) میں سعودی شہریوں کے بغیر ویزے کے داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا اور اس سے متعلق تکنیکی پہلوؤں کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔یہ بات سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی یورپی کمیشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن اینڈ انٹرنل افیئرز میں ویزا پالیسی کے سربراہ دیمتری گیوٹاکوس اور ان کی ٹیم کے ساتھ تکنیکی مکالمے کے بعد بتائی۔فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔