ریاض: سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئیں۔سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ کے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے۔سعودی ایوان شاہی کے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی –
پیرس میں ایرانی سفارت خانہ پر حملہ
پیرس: پیرس میں ایرانی سفارت خانے پر اقتدار مخالف نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، سفارت خانے کی عمارت کے داخلی دروازے پر بعض نا معلوم افراد نے آگ لگا دی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس آگ کے باعث عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔