سعودی عرب اقوام متحدہ کی دو اہم کمیٹیوں کا رکن منتخب

   

ریاض ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اقوام متحدہ کی دو اہم کمیٹیوں اقتصادی و سماجی ترقی کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران یواین کی سائنس وٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمیٹی ’سی ایس ٹی ڈی‘ کے سیشن 2021ء تا 2024ء تک سعودی عرب کی رکنیت کی منظوری دی گئی۔اسی طرح چہارشنبہ کے روز ہونے والی رائے شماری میں سعودی عرب کو اقوام متحدہ سال 2021-2023ء تک کے لیے کمیشن برائے انسداد جرائم اور فوجداری انصاف (سی سی پی سی) کا رکن مقرر کیا گیا۔اقوام متحدہ میں ہونے والی رائے شماری میں تمام ارکان نے مملکت کو ان دونوں کمیٹیوں کا رکن مقرر کرنے کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کمیٹی کی رکنیت کا حصول سعودی عرب کی عالمی فورم پر اہم کامیابی ہے۔ اس پیشرفت کے نتیجے میں مملکت اقوام متحدہ کے فورم سے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے اور دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادے کی صلاحیت حاصل کرے گا۔