ریاض ۔ سعودی عرب اور ہالینڈ نے فضائی نقل و حمل میں تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالہادی المنصوری اور سعودی عرب میں متعین ہالینڈ کی سفیر نے ریاض میں ملاقات کی جس کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر بدر الصقریٰ اور ہالینڈ کی طرف سے سفیر جانٹ البیڈا نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر بدر محکمہ شہری ہوابازی کے معاون ہیں۔ مفاہمتی یادداشت سعودی عرب اور ہالینڈ کے درمیان کارگو سروس کے دائرے کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل میں تعاون بڑھانے کی خاطر طے کی گئی ہے۔