سعودی عرب: جراثیم کش اسپرے کے بعد44 مساجد دوبارہ کھولنے کی ہدایت

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش اسپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔سعودی عرب میں گذشتہ چند روز میں کم سے کم 50 مساجد کو کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے پر حکام نے بند کردیا تھا۔ان مساجد میں نمازی حضرات مقررہ سماجی فاصلے یا دوسری احتیاطی تدابیر کی پابندی نہیں کررہے تھے۔سعودی عرب میں اب مساجد کے علاوہ خریداری مراکز، مالوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بھی کوروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بند کیا جارہا ہے۔