سعودی عرب : ریاض میں ایران کے ڈرون حملے

,

   

ریاض : /18 مارچ (ایجنسیز) سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض چہارشنبہ کی شام کئی زبردست دھماکوں سے دہل گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔ ایران نے سعودیہ ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں تیل اور گیس کے پانچ مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے چند گھنٹوں میں ہی ڈرون حملوں سے دھماکے پیش آئے ۔ ایران نے اپنے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں خلیجی مملکتوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے ۔ ایران میں ساحل سمندر کے قریب واقع گیس فیلڈ دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ پڑوسی خلیجی مملکتیں امریکہ اور اسرائیل کو حملوں کیلئے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہیں جسے وہ روکے گا ۔