سعودی عرب سے عنقریب حیدرآباد کیلئے 3 فلائٹس

   

ریاض 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت ہند کے ’وندے بھارت مشن ‘کے تحت آئندہ دو ہفتے کے دوران سلطنت سے حیدرآباد کے لئے 3 فلائٹس طے کی گئی ہیں۔ 12 جون کو ریاض ۔ حیدرآباد فلائٹ چلائی جائے گی۔ 14 جون کو جدہ ۔ حیدرآباد اور 16 جون کو دمام ۔ حیدرآباد فلائٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب سے فلائٹس کا نیا سلسلہ 10 جون کو ریاض ۔ کوزی کوڈ ۔ ممبئی اور ریاض ۔ دہلی پروازوں کے ساتھ شروع ہوگا۔