وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے بتایا کہ مختلف ممالک سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لئے میڈیکل انشورنس لازمی کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر حج نے انشورنس کمپنی کے چیئرمین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
ڈاکٹر صالح نے بتایا کہ حکومت سعودی عرب عمرہ زائرین کو صحت کی بہتر سہولیات کی پیش کش کرنا چاہتا ہے۔
یہ انشورنس صحت کی دیکھ بھال ٹریفک حادثات ، قدرتی آفات کی صورت میں ایمبولینس سروس کی لاگت کو پورا کرتا ہے۔ اس میں سامان کی کمی پروازوں میں تاخیر ، وغیرہ کی بھی کوریج شامل ہے۔
اس انشورنس اسکیم کو سعودی انشورنس ایجنسیوں کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔ یہ 30 دن کا ہوگا۔
عمرہ کی فیس 300 سعودی ریال ہے جو 49 ممالک کے حجاج کرام سے جمع کی جاتی ہے۔ میڈیکل انشورنس کے لیے110 سعودی ریال کی رقم اکٹھی کی جائے گی۔