٭ سعودی عرب کے ایک پولٹری فارم میںتیزی سے پھیلنے والے H5N8 برڈ فلو کے وائرس کی اطلاع ہے۔ وزارت ماحولیات ، آبی و زراعت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابوالخیل نے بتایا کہ پولٹری فارم کے مقام پر ایمرجنسی اقدامات کے بعد ہنگامی ٹیموں کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس وباء سے وسطی ریاض کے علاقہ سودیر میں 22,700 برڈس ہلاک ہوچکے ہیں۔ جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم نے وزارت کی رپورٹ کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ تقریباً چار لاکھ برڈس کو ذبحہ بھی کیا گیا ہے۔ جولائی 2018 ء کے بعد سعودی عرب میں اس وباء کا یہ پہلا کیس ہے۔