سعودی عرب میں بچوں کے ادب کیلئےپہلی کانفرنس اپنے مقاصد کیلئے پرامید

   

ریاض : سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں کتاب میلہ 2023ء ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن کے زیر اہتمام کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ’’اثرا‘‘ کے ساتھ بچوں کے ادب کے میدان میں مہارت رکھنے والے ماہرین کی موجودگی میں چہارشنبہ کو مملکت پہلی بچوں کی ادبی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بچوں کے زمرے کے ادبی لٹریچر پر روشنی ڈالنا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء اورماہرین نے ڈیجیٹل نظام کے غلبہ کے باوجود ہدف اور زبان کے لحاظ سے اس مواد کی اہمیت پر زور دیا۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں ورلڈ کلچرل سینٹر’اثرا‘ کے پروگرامز ڈائریکٹر نورہ الزمل نے بچوں کیلئے مرکزمیں چلڈرن میوزیم کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔