سعودی عرب میں تنظیم اسلامی تعاون کے وزرائے خارجہ کی چوٹی کانفرنس

   

Ferty9 Clinic

کشمیر کلیدی موضوع ، وزیراعظم پاکستان سے وزیر خارجہ سعودی عرب کی ملاقات
اسلام آباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے منصوبہ بنایا ہے کہ ایک چوٹی کانفرنس تنظیم اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی چوٹی کانفرنس طلب کی جائے گی جس میں وادی کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ پاکستان کے ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب وزیر خارجہ سعودی عرب شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات کی پاکستان کو اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی چوٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے ایک غیرملکی چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سعودی عرب نے انہیں اس بات کی اطلاع دی ۔ کثیرالاشاعت روزنامہ ڈان نے اس کا انکشاف کیا ہے ۔ جبکہ سعودی عرب کو اس سلسلے میں بعض ذہنی تحفظات ہیں ۔ روزنامہ نے کہا کہ دونوں ممالک وزرائے خارجہ کے درمیان مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کیلئے او آئی سی کے اس تنازعہ میں کردار کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ۔ شاہ محمود قریشی نے شہزادہ فیصل کو وادی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا اور اس بات کی اطلاع دی کہ حکومت ہند نے /5 اگست کو جموں و کشمیر کی ریاست سے دستور ہند کی دفعہ 370 برخواست کردی ہے ۔ علاوہ ازیں ریاست کو دو مرکز زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتہ او آئی سی میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ گرفتاریوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مسلم اقلیت کے ارکان کی گرفتاری کے خلاف حکومت ہند سے احتجاج کیا جاچکا ہے ۔ شہزادہ فیصل نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معتمد خارجہ سہیل محمود جاسوس ادارہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اور معتمد خارجہ کے علاوہ دیگر سینئر عہدیدار شریک تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان کے بموجب پاکستان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطہ قبضہ کے قریب مقیم شہریوں پر فائرنگ کررہا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہورہی ہے اور علاقائی امن و سلامتی متاثر ہورہی ہے ۔ کوالالمپور میں ایک چوٹی کانفرنس کے دوران پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کی زبردست تائید حاصل ہوئی تھی جبکہ ۔ ہند ۔سعودی عرب تعلقات فروغ پذیر ہیں ۔ او آئی سی سخت لب و لہجہ والا کوئی بیان مسلم مسائل کے بارے میں جاری کرنے سے قاصر رہنے کا پاکستان نے الزام عائد کیا ۔ کوالالمپور کی چوٹی کانفرنس 19 تا 21 ڈسمبر منعقد کی گئی تھی ۔