سعودی عرب میں حج سیزن کے اختتام تک نئی پابندیاں نافذ ، مصر کا عوام کو انتباہ

   

قاہرہ : مصر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے حج سیزن کے آغاز سے متعلق کچھ نئی ویزا پابندیاں جاری کی ہیں، جو آج سے نافذ ہو گئی ہیں اور حج کے اختتام تک جاری رہیں گی۔بیرون ملک قونصل اور مصری شہریوں سے متعلق امور کے لیے وزیر خارجہ کے معاون نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکام نے اس دوران مملکت میں داخلے کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں، ان میں مصری شہریوں سے متعلق اہم نکات درج ذیل ہیں۔مکہ مکرمہ میں داخلہ 23 اپریل سے 11 جون تک ممنوع ہو گا خواہ کوئی سعودی عرب میں مقیم ہی کیوں نہ ہو، البتہ تین صورتوں میں اس کی اجازت ہو گی :جن کے پاس حج کا باضابطہ اجازت نامہ ہو،جن کے پاس مکہ مکرمہ کا اقامہ ہو،یا جو خصوصی اجازت نامے کے تحت مکہ میں کام کر رہے ہوں۔عمرہ ویزا والوں کے لیے 13 اپریل کے بعد سعودی عرب میں داخلہ بند ہو چکا ہے۔ جو افراد پہلے سے موجود ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ 29 اپریل سے پہلے مکہ اور سعودی عرب چھوڑ دیں۔