سعودی عرب میں ریکارڈ وقت میں کمسن بچی کے دل کی کامیاب پیوند کاری

   


ریاض : سعودی عرب میں میڈیکل سائنس میں ایک بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری ٹیم نے ریکارڈ وقت میں دو بچیوں کے دلوں کی کامیاب پیوند کاری کی۔ ان میں سے ایک آٹھ ماہ سے بھی چھوٹی بچی تھی جس کے دل کی پیوند کاری میں 24 گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگا۔ اس بچی کو دل کا عطیہ ملنے سے قبل مہینوں تک مصنوعی آکسیجن فراہم کی جاتی رہی ہے۔ اسپیشلسٹ کی سرجیکل ٹیم تمام لاجسٹک چیلنجز کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک فوت شدہ عطیہ دہندہ کا دل نکالنے اور اسے ریاض لانے کے لیے مکہ مکرمہ گئی۔ فوت ہونے والی بچی کا دل سعودی وزارت دفاع کے ذریعے فضائی طبی انخلاء کے تحت ریاض لایا گیا۔