ریاض ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں سیول ایوی ایشن کی جنرل اتھاریٹی کے مطابق مملکت کے اندر فضائی پروازوں کی بحالی کے منصوبے کے تحت مزید پانچ ہوائی اڈوں پر سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان پانچ ہوائی اڈوں میں طائف کا ایرپورٹ بھی شامل ہے۔ ہوابازی کی اتھاریٹی نے 21 مئی سے مملکت کے اندورن فضائی پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا تھا۔ اس موقع پر اتھاریٹی نے واضح کیا تھاکہ اندرون ملک فضائی پروازوں پر پابندی کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ اس کا مقصصد سعودی ہوائی اڈوں کے راستے مسافروں کا سفر محفوظ بنانا ہے۔ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو مکمل طور پر نافذ کردیا ہے۔ یاد رہیکہ سعودی عرب نے 21 مارچ کو اندرون ملک فضائی پروازوں کو معطل کردیا تھا۔