ریاض : سعودی عرب کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں اس کے رجسٹریشن کروائی جائے گی ۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھاریٹی نے بھی ویکسین فائزر او بائیو ان ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ہے ۔ 24 نومبر کو ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کے استعمال کی اجازت کی درخواست وصول ہوگئی تھی ۔ پہلے مرحلے میں اس کے رجسٹریشن ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ میں ویکسین کو خریدا جائے گا ۔ آخری مرحلہ میں اسے استعمال کیا جائے گا ۔ سعودی عرب کے بعد اب دوسرے مسلم ممالک خاص طور پر عرب ممالک ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں گے ۔