سعودی عرب میں پہلی بار معذور افراد کیلئے کوکنگ کی تربیت

   

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار خصوصی افراد کی کوکنگ کے شعبے میں تربیت دیکر انہیں عالمی باورچیوں میں شامل کیا ہے۔ ملینز کچن میں قصیم کے علاقے میں سعودی باورچیوں نے معذور افراد کے علاوہ 100 سے زائد باورچیوں کو تربیت، تعلیم اور کوکنگ کی تربیت دی۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں ڈاؤن سنڈروم، اندھے پن، بہرے پن، ذہنی اور جسمانی معذوری کے شکار افراد شامل ہیں۔ان افراد کو گائیڈز، ٹرینرز اور ماہر اور شوقیہ باورچیوں کے گروپ کے ذریعہ کھانے اور مشروبات کی تیاری کی تربیت دی۔