سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے فارم کاگنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

   

ریاض: سعودی عرب نے زراعت میں ایک یادگار کامیابی کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔عسیر کے علاقہ وادی بن ہشبل میں واقع قابل تجدید پانی کی زراعت کے ریسرچ یونٹ کا ایک توسیعی فارم رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا فارم تسلیم کیا گیا ہے۔سعودی ریف پروگرام کی جانب سے ریاض میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں اس اعزاز کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا گیا۔وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی کو اس تاریخی موقع پر رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ وصول کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔