سعودی عرب نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات پر تصاویر ، ویڈیوز پر پابندی عائد کردی

,

   

ریاض: سعودی عرب نے اسلام کے دو مقدس مقامات یعنی کعبہ اور مسجد نبوی میں فوٹو اور ویڈیوز پر پابندی عائد کردی۔

حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس پریشانی سے بچنے کے لئے کیا گیا جو نمازی محسوس کرتا ہے۔

یہ پابندی صرف عظیم مسجد مکہ مکرمہ اور مدینہ کی مسجد نبوی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کہا جاتا ہے کہ تصاویر لینے اور ویڈیوز شوٹ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات پر قبضہ کرلیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔