سعودی عرب پر حملہ کرنے والے 2 بارودی ڈرون تباہ

   

ریاض : اتحادی افواج نے کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے 2 ڈرون مار گرائے گئے۔ اتحادی افواج نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی طرف 2 ڈرون داغ کر شہری آبادی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اتحادی افواج نے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ اپنی سرحدوں اور شہریوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تدابیر اختیار کر رہی ہے۔