صنعا /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں جنگی کارروائیوں میں مصروف سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد میں کہا ہے کہ اس کے فورسیس نے یمنی باغیوں کی طرف سے مملکت سعودی عرب کی طرف داغے گئے ایک ڈرون کو روک دیا ۔ سعودی اتحاد نے کہا کہ حوثی باغیوں یمن کے دارالحکومت صناء سے یہ ڈرون حملہ کیا تھا لیکن اتحاد نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون کہاں روک گئے ۔ اتحادیوں نے حوثیوں کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اس حملے سے یمن سے متصلہ سعودی عرب کے جنوبی علاقہ میں دو ایرپورٹ پر فظائی ٹریفک معطل کردی گئی ۔ حوثیوں کے المسیرح سیٹ لائیٹ نیوز چیانل میں کہا کہ یمنی باغیوں نے سعودی عرب میں ابھا اور جیزان کے ایرپورٹس پر قسیف ۔ 2K ڈرون سے حملہ کیا تھا ۔ حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی کارروائی میں شدت پیدا کردیا ہے ۔ حال ہی میں ابھا ایرپورٹ پر دو حملے کئے گئے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے ۔
