مملکت میں 40 برس سے مقیم مصری شہری کا ریمارک
ریاض : سعودی عرب کے معروف علاقے القصیم کی عنیزہ کمشنری میں 40 برس سے زیادہ گزارنے والے مصری شہری نے سعودی عرب چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے چینل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایم بی سی چینل کے مطابق عنیزہ میں مقیم مصری شہری سعد ابو ھانی نے سعودی عرب کو نہ چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ ’دراصل اس کا سعودی اسپانسر ہمیشہ اس کے ساتھ حسن سلوک کرتا رہا۔ وہ اسے جی جان سے پیار کرتا تھا۔ اس نے اپنے بیٹوں اور پوتوں کو وصیت کر رکھی ہے کہ سعد ابو ھانی سے کسی قیمت پر دستبردار نہ ہونا۔ اسے اپنے سے جدا نہ کرنا۔‘مصری شہری کا کہنا ہے کہ ’اسے اپنے متوفی کفیل سے غیرمعمولی پیار ہے جبکہ اس کے بیٹے اور پوتے بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔