سعودی عرب کا قومی دن: ادبی نشست اور دو تصانیف کی رسم اجراء

   

ریاض ۔ 21 ستمبر (کے این واصف) تعمیری و اصلاحی ادب کی نمائندہ تنظیم انڈین فرینڈس سرکل ادبی فورم کے زیر اہتمام 23 ستمبر یوم سعودی عرب کے موقع پر ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں معروف ادیب و شاعر طاہر بلال کے شعری مجموعے ’’خوشبو کا کاروبار‘‘ اور محترمہ ناہید طاہر جہانیہ کے افسانوں کا مجموعہ ’’چاند تیسری شب کا‘‘ کی رسم اجراء بدست ڈاکٹر سلیم خاں انجام پائے گی۔ خیام رسٹورنٹ، حی الوزارات ریاض میں محفل کا آغاز سہ پہر 3:45 بجے ہوگا۔ اس محفل میں ابونبیل خواجہ مسیح الدین مہمان خصوصی اور مشتاق مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ منتظمین نے تمام شائقین شعر و ادب سے شرکت کی گذارش کی ہے۔