ریاض : ( کے این واصف ) : تیل کی دولت سے مالا مال ملک کی زمین میں سونے کی بھی کمی نہیں ہے اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی مغربی کمشنری الحناکیہ ( نبی کریم ؐ کے شہر مبارکہ میں واقع ) میں ’ بلغہ ‘ کان سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے ۔ یہاں 2003 میں پیداوار کا آغاز ہوا تھا ۔ میڈیا چینل نے بلغہ کان سے متعلق ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ الدرع العربی میں خام سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے ۔ الدرع العربی کے علاقے میں نہ صرف سونا بلکہ چاندی ، زنک ، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الدرع العربی کا علاقہ 6 لاکھ 30 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو سعودی عرب کے کل رقبے کا 32 فیصد ہے ۔ بلغہ کان سے سالانہ 11 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے ۔
بلغہ کان سے نکلنے والے خام سونے کو فلٹرنگ پراسیس سے گزارا جاتا ہے ۔ خام سونا سیال مادے کی شکل میں نکالا جاتا ہے ۔ سیال سونے کا حجم پچاس ہزار مکعب میٹر سے بڑھ جاتا ہے ۔ سیال سونے کو فیکٹریوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سونے کی اینٹیں تیار کی جاتی ہیں ۔۔