ریاض: سعودی عرب کا پہلا طیارہ غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ فنڈ میں دیئے گئے۔شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کے لیے ’ساھم‘ پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔ عطیات مہم میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 20 ملین ریال عطیہ دیا گیا۔
واضح ہوکہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 243 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 243 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 95 خواتین اور 88 بچے شہید ہوئے ہیں ،مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی ہوئے۔