سعودی عرب کی ’یوم الارض‘ سرگرمیوں میں شرکت

   

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ملک کی تعمیر وترقی اور وسیع تر اصلاحات کے پروگرام ویژن 2030 کے اہداف میں ماحولیاتی تحفظ بھی شامل ہے۔ماحولیاتی تحفظ بحر الاحمر ڈیولپمنٹ کمپنی کے لگڑری سیاحتی منصوبوں اور قدرتی خزانوں کو سامنے لانے کے اہداف ومقاصد کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب بھی پوری دنیا کے ساتھ مل کر ‘یوم الارض’ کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ جمعرات 22 اپریل 2021ء کو پوری دنیا میں ‘یوم الارض’ منایا گیا۔ اس موقع پر کرہ ارض کے 192 ممالک نے اس میں حصہ لیا۔ اس بار یوم الارض کے لیے’اپنی سر زمین کیلیے ہماری تیاری’ کا نعرہ اختیار کیا گیا تھا۔اس موقع پر بحر احمر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جان باگانو نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار بحر الاحمر کے منصوبوں کا حصہ بننے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ میں نے یہ اندازہ لگایا کہ ان علاقوں میں قدرتی مقامات کو سامنے لانے اور ان کے تحفظ کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ مملکت کا شمال مغربی ساحلی علاقہ 28 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے۔ یہ علاقہ مرجانی چٹانوں کا ہزاروں سال سے مرکز ہے اور یہاں پر قدرتی وسائل کی بہتا ہے۔ مینگرو کے درختوں کے ساتھ ساتھ یہاںپر سمندری کچھوے اور دیگر کئی انواع کی نباتات اور حیوانات پائے جاتے ہیں۔