اسلام آباد : شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا آزمودہ تاریخی اور دل کے قریب دوست ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تھوڑی بہت غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوچکی ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں، جو ذرا بہت کمی بیشی رہ گئی ہوگی وہ بھی دور ہوجائے گی اور پاکستان پہلے سے بھی زیادہ اس دوستی کو آگے لے کر بڑھے گا۔
