سعودی عرب کے ولیعہد کی پارٹی میں 150 ماڈلس شریک

,

   

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے مالدیپ میں ایک خفیہ پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں تقریباً 150 خاتون ماڈلس نے شرکت کی۔ 2015ء میں یہ پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ حال ہی میں جاری کردہ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد بن سلمان نے اس پارٹی میں اس وقت شرکت کی جب انہیں یقین ہوگیا کہ اس تفریح گاہ کو آنے والی تمام ماڈلس جنسی اختلاط سے منتقل ہونے والے امراض سے محفوظ ہیں۔ اس پارٹی کو خفیہ رکھا گیا تھا اور محمد بن سلمان کے دورہ کو بھی راز میں رکھا گیا۔ عملہ کو اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت نہیں تھی، صرف نوکیا 3310 فون رکھنے کی اجازت دی گئی۔