ریاض : کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے بچے سعودی عرب میں اپنا وقت ضائع نہیں کر رہے ہیں جہاں انہوں نے عربی سیکھنا اور بولنا شروع کر دیا ہے۔سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر میں شامل ہونے اور اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں آباد ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی ان کی بیٹیاں عربی بولنے لگی ہیں۔رونالڈو کی شریک حیات جارجینا روڈریگوز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بیٹیوں، الانا اور ایوا کو عربی بولتے ہوئے دکھا یاگیا ہے۔ایک مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دختران پراعتماد انداز میں اپنی والدہ کے فون سے کچھ عربی پڑھ رہے ہیں۔