ریاض : سعودی فلم کمیشن نے فیچر فلم ‘اسکیلز’ کو آنے والے 93ویں اکیڈمی ایوارڈز (اسکرز) میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا۔شہد امین کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اس فلم کو ‘لیڈی آف دی سی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہے جو آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم زمرہ کی دوڑ میں شامل ہوگی۔یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا۔