سعودی فوجی افسر کی فائرنگ دہشت گردی :امریکی وزیر انصاف

   

واشنگٹن ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر ایک سعودی فوجی افسر کی طرف سے فائرنگ، دہشت گردی کا ایک عمل تھا۔ یہ بات امریکی تفتیش کاروں نے کہی ہے۔ امریکی وزیر انصاف ولیم بار کے مطابق اس فوجی نے سوشل میڈیا پر امریکہ اور اسرائیل مخالف مواد اور جہادی پیغامات پوسٹ کیے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پیش آنے والے اس واقعے میں تین امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے اس سعودی فوجی کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ولیم بار کے مطابق تاہم اس عمل میں کوئی اور شامل نہیں تھا۔