سعودی مارکٹ میں تمام فوڈ مصنوعات خنزیرکے گوشت سے پاک : فوڈ اتھارٹی

   

ریاض: سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ مملکت کی مارکیٹ میں تمام مصنوعات خنزیرکے گوشت سے پاک ہیں۔فوڈ اتھارٹی نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک شہری کے استفسار کے جواب میں کہا کہ اتھارٹی تمام درآمدی مصنوعات کی مملکت میں آمد سے پہلے اور اس کے دوران ان کی جانچ اورنگرانی کرتی ہے۔ صرف منظور شدہ مصنوعات ہی ملک میں لانے کی اجازت ہوتی ہے اور ان کی بھی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے اشارہ دیا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین منسوخ نہیں کیا گیا اور ادویات کی قیمتیں ابھی مقرر ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قیمتوں پر نظر رکھے گی۔ فارمیسیوں کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔