سعودی میں آج مالز اور تجارتی مراکز کھل جائیں گے

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے تمام شہروں میںچہارشنبہ 29 اپریل سے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھل جائیں گے- مکہ کے بعض محلے اس سے مستثنی ہوں گے ۔ خانگی کمپنیوں، تھوک اور ریٹیل کے تاجروں نے صارفین کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہاؤس آئسولیشن کے سلسلے میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے لیے کئی اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو جزوی طور پر اٹھالیا گیا ہے لیکن مکہ شہر اور مکمل لاک ڈاؤن والے محلوں میں کرفیو برقرار رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شاہی فرمان کے بموجب سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ اجازت 13 مئی 20 رمضان تک مؤثر ہوگی۔شاہی فرمان کے تحت 29 اپریل سے لے کر 13 مئی تک بعض اقتصادی اور تجارتی اداروں پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔