سعودی میں سیلاب میں بہنے والی خاتون کی نعش برآمد

   

ریاض : خلیجی ریاست سعودی عرب میں تیز بارش کے سبب عسیر ریجن کی وادی عبلا میں سیلاب آگیا تھا جس کے نتیجے میں وادی کے درجنوں افراد متاثر ہوئے ۔سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ایک شخص، بچی اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے بچی اور ڈوبنے والے شخص کی لاش تو گزشتہ روز برآمد کرلی تھی تاہم خاتون کی نعش آج برآمد کی گئی ہے۔متوفین کی لاشتلاش کرنے میں شہری دفاع نے امدادی ٹیموں کی علاوہ تمام ضروری آلات کا بھی استعمال کیا۔