ریاض۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی وزارت افرادی قوت نے سرکاری اور خانگی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ عید کی تعطیلات جمعرات 21 رمضان کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور اتوار8 شوال سے دفاتر کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزارت افرادی قوت نے خانگی اداروں سے متعلق عید الفطر کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ قانون محنت کے مطابق خانگی اداروں میں عید کی چھٹی چار دن کی ہوگی۔اس کی شروعات 29 رمضان کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔ خانگی ادارے کے ہر ملازم کو مکمل محنتانے کے ساتھ چھٹی لینے کا حق ہے۔