سعودی میں چاند نظر نہیں آیا 13 اپریل کو پہلا روزہ

   

ریاض:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا۔سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا۔سعودی عرب میں 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔تاہم چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا۔