سعودی وزیر خارجہ سے گوٹیرس کا رابطہ

   

ریاض : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اوربرطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی جس میں مملکت اوریواین کے مابین تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں عالمی حالات پربھی گفتگوہوئی۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے برطانیہ اورسعودی عرب کے تعلقات کے علاوہ خطہ اورعالمی حالات و مشترکہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔